Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مہر عبدالحسین ترگڑ کی شمولیت سے پیپلزپارٹی مضبوط ہوئی ہے، یوسف رضا گیلانی

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مہر عبدالحسین ترگڑ کی شمولیت سے پیپلزپارٹی مضبوط ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے نائب صدر مہر عبدالحسین ترگڑ کی سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات ہوئی ہے۔

  مہر عبدالحسین ترگڑ نے یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کے بعد پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی، مہر عبدالحسین ترگڑ متوقع طور پر پی پی 268 مظفرگڑھ سٹی سے پیپلزپارٹی کے امیدوار ہونگے۔

مہر عبدالحسین ترگڑ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی میں شامل ہورہا ہوں،پارٹی کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہر عبدالحسین ترگڑ کی شمولیت سے پیپلزپارٹی مضبوط ہوئی ہے، مہر عبدالحسین ترگڑ کو پی پی 268 سے پارٹی ٹکٹ جاری کیا جائیگا۔

پی ٹی آئی کے اہم رہنما کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک واصف مظہر راں نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا ہے، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک واصف مظہر راں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

یوسف رضاگیلانی کے ہمراہ ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک واصف مظہر راں نےکہا کہ پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کررہا ہوں، پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان کی بات کی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی ہی ملک کو آگے لیکر جاسکتی ہے، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان ترقی کرے گا۔

اس موقع پر سابق وزیر اعظم اور رہنما پیپلز پارٹی یوسف رضاگیلانی نےکہا کہ ہم واصف راں کے دوستوں و احباب کو پیپلز پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں، جنوبی پنجاب میں پیپلز پارٹی اچھا پرفارم کرے گی، ایسی فضا بنانا کے مسلم لیگ (ن) الیکشن جیتے گی یہ غلط ہے، ہم الیکشن لڑیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version