ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا، کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد رہے گا۔
گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری ہو سکتی ہے۔
پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند/ سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کا موسم؛
ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہا۔
تاہم بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر ہلکی بارش/بونداباندی ہوئی۔
