انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیرحماد اظہرکی جانب سے این اے 127 کیلئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزگی پر رانا عرفان ایڈووکیٹ کی جانب سے اعتراض عائد کر دیا گیا ہے۔
اعتراض میں کہا گیا ہے کہ حماداظہر مختلف مقدمات میں اشتہاری ملزم ہے، ان پر دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں، استدعا ہے کہ آر او کاغذات نامزدگی مسترد کرے۔
