سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور کلمتی گزشتہ روز انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق میر عبدالغفور کلمتی بی این پی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی کے والد تھے۔
میر عبدالغفور کلمتی کی نماز جنازہ آج صبح گیارہ بجے میرین ڈرائیو پدری زر روڈ پر ادا کردی گئی۔
یاد رہے کہ بابائے گوادر میر عبدالغفور کلمتی ایک ایسے غیر متنازع شخصیت کے مالک تھے جو بلا رنگ ونسل مذہب و علاقائیت و ذاتی مفادات و سیاست سے بالا تر ہو کر ہمیشہ گوادر بلکہ مکران کے عوام کے درمیان اتحاد و اتفاق بھائی چارگی امن آشتی کو فروغ دینے اور قربت پیدا کرنے کے داعی رہنما تھے۔
