الیکشن سے قبل پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے اہم رہنما شفقت محمود نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر عام انتخابات سے دستبردار ہونے سے متعلق ٹوئٹ کیا ہے۔
انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ میں نے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے- 130 اور صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی- 170 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے لیکن اب میں نے الیکشن سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
سابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا کہ وہ اب کسی بھی حلقے سے امیدوار نہیں ہیں اور دعا کی کہ اللّٰہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔
