Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے اہم خبر؛ نادرا نے بڑی خوشخبری سنادی

نادرا نے شناختی کارڈ بنوانے والوں کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

نادرا حکام کا کہنا ہے کہ اب شہری ہماری خدمات، سہولیات یا عملے سے متعلق کوئی بھی شکایت آن لائن ویب پورٹل پر درج کروا سکتے ہیں اور ہیلپ لائن پر کال کر کے بھی بتا سکتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ نادرا عوام کی تمام شکایت کا ازالہ کر ے گا۔ مستعد عملہ چوبیس گھنٹے آپ کی خدمت کیلئے حاضرہے۔

 

 

 نادرا حکام کا کہنا ہے کہ شکایت درج کرانے پر متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے خود آپ سے رابطہ کریں گے اور فوری طور پر یا زیادہ سے زیادہ 7 دن کے اندر آپ کا مسئلہ حل کریں گے۔

شہری اپنی شکایات نادرا کے ویب پورٹل:http://complaints.nadra.gov.pk،چوبیس گھنٹے ہیلپ لائن:051-111786100 اور پاکستانی موبائل صارفین کے لئے:1777 پر کرسکتے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version