Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلوچستان اسمبلی میں پیپلزپارٹی کو برتری حاصل، مسلم لیگ (ن) کا دوسرا نمبر

https://www.youtube.com/watch?v=4QDLfPLISOE

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بلوچستان اسمبلی 14کے جاری کیے گئے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی صوبے میں سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔

نتائج کے مطابق  پیپلزپارٹی 10 ،مسلم لیگ ن 8، جمعیت علمائے اسلام 8 ، بلوچستان عوامی پارٹی 4، نیشنل پارٹی 4 اور آزاد امیدوار بھی 4 نشستوں پر کامیاب قرار پائے ہیں۔

 اس کے علاوہ  عوامی نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے حصے میں 2،2 نشستیں آئی ہیں۔ جب کہ جماعت اسلامی پاکستان، بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی، پاکستان رائے حق پارٹی اور حق دو تحریک بلوچستان کے حصے میں ایک ایک سیٹ آئی ہے۔

غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق  پیپلز پارٹی کے امیدوار پی بی 17 اوستہ محمد، پی بی 13 نصیر آباد، پی بی 40 کوئٹہ 3، پی بی 44 کوئٹہ 7 اور پی بی 45 کوئٹہ 8 سے کامیاب ہوئے ہیں جبکہ ن لیگ نے پی بی 5 لورالائی، پی بی 6 دکی،پی بی 15 صحبت پوری اور پی بی 22 لسبیلہ سے نشستیں حاصل کر سکی ہے۔

نتائج کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کی پی بی 34 نوشکی، پی بی 35 سوراب، پی 37 مستونگ، اور پی بی 48 پیشین 2 سے جمعیت کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔پی بی 39 کوئٹہ 2، پی بی 41 کوئٹہ 4، پی بی 47 پیشین 1 اور پی بی 51 چمن سے آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی  پی بی 29 پنجگور 1، بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار پی بی 46 کوئٹہ 9 کامیاب ہوئے۔

Balochistan Assembly Party Position from Election 2024

Party Name Short Name Seats
Pakistan Peoples Party PPP 10
Pakistan Muslim League Nawaz PML-N 8
Jui-F JUIF 8
Balochistan Awami Party BAP 4
National Party NP 4
Independent IND 4
Awami National Party ANP 2
Balochistan National Party BNP 2
Pashtoonkhwa Milli Awami Party PKMAP 2
Haq Do Tehreek Balochistan HDTB 1
Jamat -E- Islami Pakistan JIP 1
Balochistan National Party (Awami) BNP-A 1
Pakistan Rah-E-Haq Party PRP 1

متعلقہ خبریں