پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے اہم اعلان کردیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کو 150 سے زائد نشستوں پر برتری حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن سے جو تفصیلات آئی ہیں ان کے مطابق 150 نشتوں پر برتری ہے، روٹین میں 12 بجے تک انتخابی نتائج آجاتے ہیں، الیکشن ایکٹ کے مطابق 2 بجے تک نتائج کا اعلان کرنا ہوتا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمیں رزلٹ نہیں دیا جارہا، سپورٹر پرامن رہیں، فارم 47 تک سپورٹر آر او آفس میں ہی رہیں، کے پی کے اور وفاق میں اگلی حکومت بنائیں گے۔
