Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی کیلئے اب تک کا سب سے بڑا اپ سیٹ؛ اہم اعلان ہوگیا

انتخابات میں منتخب 9 مئی کے اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے حکمت عملی تشکیل دیدی گئی ہے۔

جے آئی ٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اشتہاریوں کے روابط کا تعین کرنے کے لیے جیو فینسنگ، موبائل ٹریکنگ اور آئی پی ایڈریس ٹریک کر لیے گئے ہیں، انتخابات میں سیٹ حاصل کرنے والے اشتہاریوں کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوگی۔

ذرائع جے آئی ٹی کا کہنا ہے کہ ملزمان انتخابی مہم اور نتائج کے دوران مسلسل کارکنوں سے رابطے میں رہے ، اشتہاریوں کی لوکیشن معلوم کرنے کے لیے ایف آئی اے اور دیگر اداروں کی مدد لی جارہی ہے، 9 مئی کے مقدمات میں ملوث 22 اشتہاری رہنما اور 282 کارکنان تاحال انتہائی مطلوب ہیں۔

یاد رہے کہ نو منتخب اراکین اسلم اقبال، علی امین گنڈا پور اور امتیاز شیخ 9 مئی کے واقعات میں مطلوب ہیں۔

واضح رہے کہ عدالت کی جانب سے 9 مئی واقعات میں ملوث پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اسلم اقبال، امتیاز شیخ اور علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version