Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہری ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیشِ نظر غیر ضروری طور پر سفر سے گریز کریں، بلاول بھٹو زرداری کی اپیل

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ شہری ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیشِ نظر غیر ضروری طور پر سفر سے گریز کریں۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں ممکنہ بارشوں کے پیشِ نظر صوبائی حکومت کو بھرپور اور مؤثر کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام اراکین سندھ اسمبلی اور منتخب بلدیاتی نمائندے رین ایمرجنسی میں اپنا فعال کردار ادا کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ پرونشل ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی سندھ کے بلدیاتی اداروں کے ساتھ مل کر بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال میں اپنا فعال کردار ادا کرے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ممکنہ برسات کے پانی کی فوری نکاسی کے ساتھ ساتھ انتظامیہ سندھ کے بڑے شہروں میں ٹریفک کے بہتر انتظامات کرے تاکہ شہری اپنی منزل پر فوری پہنچ سکیں۔

چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ سندھ بھر کے شہری ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیشِ نظر غیر ضروری طور پر سفر سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں ممکنہ تیز برسات کے پیش نظر سہون میں حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کی تقریبات میں آنے والے زائرین کا خصوصی دھیان رکھا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جھل مگسی اور خضدار کے پہاڑی سلسلے سے سندھ میں ممکنہ طور پر آنے والے برسات کی پانی کی نکاسی کا پیشگی انتظام کیا جائے۔

متعلقہ خبریں