Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایاز صادق اسپیکر قومی اسمبلی منتخب

مسلم لیگ (ن) کے سردار ایاز صادق اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ایاز صادق 199 ووٹ حاصل کرکے اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل اوراتحادیوں کی طرف سے اسپیکر کے امید وار عامر ڈوگر نے 91 ووٹ حاصل کیے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکر کے انتخاب کے لیے کل 291 ووٹ ڈالے گئے جبکہ ایک مسترد ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر ، وزیر اعظم اور صدر کے الیکشن کا حصہ نہ بننے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسمبلی نہیں کوئی اور چیز ہے، ہم ووٹ کا حق استعمال نہیں کریں گے بلکہ اپوزیشن میں بیٹھ کر عوام کی نمائندگی کریں گے، اسمبلی پانچ سال پورے کرتی نظر نہیں آتی۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس شدید نعرے بازی، شورشرابے اور ہنگامہ آرائی کے باعث  اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے آج صبح 10 بجے تک ملتوی کردیا گیا تھا۔

قومی اسمبلی کے گزشتہ روز کے اجلاس کی صدارت اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کی اور نومنتخب ارکان سےحلف لیا ، جس کے بعد تمام ارکان نے رجسٹر پردستخط کیے۔

 

متعلقہ خبریں