Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی کا مسئلہ دھاندلی نہیں، وہ بیرونی مداخلت کا دروازہ کھول رہی ہے، احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا مسئلہ دھاندلی نہیں، وہ بیرونی مداخلت کا دروازہ کھول رہی ہے۔

سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف اپنے بانی کو این آر او دلوانے کے لیے امریکا اور آئی ایم ایف کے پیر پکڑ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مسئلہ دھاندلی نہیں ہے، پی ٹی آئی بیرونی مداخلت کا دروازہ کھول رہی ہے، بطور رکن حلف لینے کے بعد یہ لوگ 8 فروری کے انتخابات کو تسلیم کر چکے ہیں، یہ لوگ اپوزیشن کا کردار ادا کریں ہم خوش آمدید کہیں گے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ دو دن میں وفاقی کابینہ کی تشکیل واضح ہو جائے گی، اسحاق ڈار کے نام پر کوئی اعتراض نہیں سنا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version