Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عید تک مارکیٹس رات کتنے بجے تک کھلی رہیں گی؟ بڑی خبر آگئی

لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے عید تک مارکیٹس رات تک کھلی رہنے کے حوالے سے بڑی خبر آگئی ہے۔

 لاہور ہائی کورٹ میں اسموگ، ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیس کی ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، عدالت نے عید تک مارکیٹس رات12 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔

عدالت نے ہفتے اور اتوار کو مارکیٹس رات 1بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات نہ ماننے والے ریسٹورنٹس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

ممبرواٹر کمیشن نے کہا کہ ریسٹورنٹس والے چیکنگ کرنیوالے عملے کو اندر نہیں جانے دیتے، ایک ریسٹورنٹ والے نے عملے کی دستاویزات پھاڑ دیں، جس پر جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ اس طرح کا رویہ تو قابل برداشت نہیں، بدتمیزی کرنیوالے شخص کو ڈھونڈ کر پیش کریں۔

ممبر واٹر کمیشن نے کہا کہ ٹولنٹن مارکیٹ میں متعلقہ محکموں کی سب کمیٹیز بنائی ہیں، صبح مرغیاں لانے والے ٹرکوں کو چیک کریں گے، کوشش ہے ٹولنٹن مارکیٹ میں مردہ مرغیاں فروخت نہ ہوں۔

جس پر عدالت نے کہا کہ ایس او پیز بن گئیں، اطلاق سے معاملات مزید بہتر ہونگے، پارکس میں پودوں، درختوں کو نہری پانی لگایا جائے، پی ایچ اے بنائے گئے زیر زمین واٹر ٹینکس کا پانی بھی استعمال کرے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version