Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بڑی ہلچل؛ علی محمد خان نے اہم اعلان کردیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے اہم اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کسی مذاکرات کا حصہ نہیں نہ ہی تصدیق کر سکتا ہوں، پی ٹی آئی بڑی جماعت ہے یہ نہیں ہوسکتا، انگیج نہ کیا جائے، مذاکرات کہاں ہو رہے ہیں یہ بھی مجھے نہیں پتہ۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی نوعیت کیا ہے اس پر بات ہونی چاہیے، صدرآصف زرداری اور راناثناءاللہ نے مذاکرات کی بات کی، حکومت کو چاہیے، مذاکرات کے لیے بہتر ماحول فراہم کرے۔

علی محمد خان نے کہا کہ ہمارے مینڈیٹ سے متعلق حکومت کے پاس کیا روڈ میپ ہے؟ ہمارا سب سے بڑا مطالبہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور قیدیوں کی رہائی ہے، اگر انہیں رہا کیا جاتا ہے تو اعتماد بحالی کی جانب مثبت قدم ہو گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی ہوتی بھی ہے تو یہ کسی ڈیل کا حصہ نہیں ہو گا، مقدمات میں کچھ بھی نہیں مگر طول دی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version