Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی گیمبیا کے صدر سے ملاقات

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی گیمبیا کے صدر اڈاما بیرو سے ملاقات ہوئی ہے۔

اس ملاقات میں اسحاق ڈار نے گیمبیا کے صدر کو او آئی سی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔

وزیر خارجہ نے اسلامو فوبیا جیسے مسئلہ کو او آئی سی اجلاس میں اجاگر کرنے کو سراہا۔

ملاقات میں تجارت، زراعت اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان گیمبیا کے سفارت کاروں اور فوجی اہلکاروں کے لیے تربیتی پروگرام پیش کرے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version