Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کر دیا

حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازی رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس پر کل کراچی میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی حدود میں واقع تمام دفاتر بند رہیں گے، اس موقع پر صرف لازمی خدمات والے دفاتر کھلے رہیں گے۔

یاد رہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے کونسل کی قرارداد کے تحت حضرت عبداللہ شاہ غازی کے سالانہ عرس پر تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version