Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی عرب کا پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان

سعودی عرب نے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی حکومت نے پاکستانی سیاحوں کیلئے وزٹ ویزا کی شرائط میں نرمی کردی ہے۔

 نئی شرائط کے تحت اب پاکستانی سیاح سعودی وزٹ ویزا کے حصول کیلئے 750 امریکی ڈالر ماہانہ کریڈٹ یا اس کے مساوی رقم والے بینک اسٹیٹمنٹ جمع کراسکتے ہیں۔

سال 2023 میں گزشتہ سال کے مقابلے 43 فیصد زائد پاکستانی سیاحوں نے مملکت کا وزٹ کیا اور 2024 میں 27 لاکھ پاکستانی سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔

سیاحوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور ملتان میں 6تشہیر دفاتر قائم کیے گئے ہیں۔

تشہیر کے دفاتر میں بہترین خدمات پیش کی جاتی ہیں جن میں ویزا درخواست کی رہنمائی، بائیومیٹرک اندارج، اسٹیٹس ٹریکنگ اور پاسپورٹ کی ڈیلوری شامل ہیں۔

طویل انتظار سے بچنے کیلئے مسافر اپنے دورے سے پہلے تشہیر کی ویب سائٹ پر اپائنٹمنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ سعودیہ نے پاکستانیوں کیلئے ٹرانزیٹ ویزا بھی متعارف کرایا ہے جو سعودی ایئر لائن اور فلائی ناس کے ذریعے سعودی عرب آنے والے مسافروں کیلئے دستیاب ہے۔

 اس ویزا کے ذریعے سیاح 96 گھنٹے تک سعودی عرب کا دورہ کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ آن ارائیول ویزا ان مسافروں کیلئے دستیاب ہے جن کے پاس برطانیہ، امریکہ اور شینگن ویزا ہو۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version