Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اربن، سیمی اربن اور رورل علاقو ں کی بھرپور صفائی یقینی بنائی جائے، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صوبہ بھرمیں ستھرا پنجاب پروگرام کے فوری آغاز کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اربن، سیمی اربن او ررورل علاقو ں کی بھرپورصفائی یقینی بنائی جائے۔  

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس پنجاب بھر میں جامع صفائی مہم شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلی مریم نوازشریف نے اجلاس کے دوران چھوٹے بڑے شہرو ں کے تمام علاقوں کی یکساں صفائی اورنالوں کی صفائی کی ذمہ داری میں کوتاہی نہ برتنے کی ہدایت دی۔ا

مریم نواز نے کہا کہ کسی بھی شہر میں کوئی بھی ایریا صفائی سے محروم نہ رہ جائے، جبکہ لاہور اور سرگودھا سمیت متعدد شہرو ں میں صفائی کی صورتحال تسلی بخش نہیں ہے۔

وزیراعلی پنجاب کو اجلاس کے دوران ستھرا پنجاب پروگرام، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز کی آؤٹ سورسنگ پر بریفنگ دی گئی جس کے مطابق پنجاب بھرمیں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لئے 361 نجی کمپنیاں رجوع کرچکی ہیں، اس کے علاوہ سرگودھا اورساہیوال کی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں بھی جلد پوری طرح فنکشنل ہوجائیں گی۔

اجلاس میں سینیٹر پرویزرشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، چیف سیکرٹری، سیکرٹریز اور دیگرحکام نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version