Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کے الیکٹرک آئی پی پیز سے زیادہ جیبوں پر ڈاکے ڈال رہی ہے، منعم ظفر

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا کہ کے الیکٹرک آئی پی پپز سے زیادہ جیبوں پر ڈاکے ڈال رہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوام بلوں میں 14 قسم کے ٹیکس ادا کررہے ہیں، جبکہ آج بھی نیپرا میں کے الیکٹرک کی سماعت ہے۔

 منعم ظفر نے کہا کہ 2005 میں کے الیکٹرک کی نجکاری کی گئی تھی، جب کے الیکٹرک کو فروخت کیا گیا تو ایم کیو ایم اس میں شریک تھی۔

منعم ظفر نے کہا کہ عام آدمی کرایہ کیسے ادا کرے گا، بھائی بھائی کو مار رہا ہے، مائیں خودکشیاں کررہی ہیں، اس وقت مہنگی بجلی پر لوٹ مار کا بازارِ گرم ہے، کے الیکٹرک کی لوٹ مار جاری ہے، فیول ایڈجسٹمنٹ پر دس ارب کا بوجھ عوام پر پڑے گا۔

منعم ظفر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ آج ہر شخص پریشان ہے، اس وقت ملک کی صورتحال مں آئی پی پیز کا کردار ہے، تنخوادار طبقے پر ٹیکس عائد کیا گیا ہے، اس ملک میں بے شمار نعمتیں ہیں، جبکہ عوام پریشان ہیں اور دو وقت کی روٹی کے لالے پڑئے ہوئے ہیں۔

منعم ظفر نے مزید یہ بھی کہا کہ جماعت اسلامی کا دھرنا پانچ روز سے جاری ہے، جبکہ کل شام 5 بجے گورنر ہاؤس پر دھرنا دیں گے، مسجد خضراء سے ریلی کی شکل میں گورنر ہاؤس پہنچیں گے، گورنر سندھ وفاق کے نمائندے ہیں، اس لیے وہاں دھرنا دے رہے ہیں۔

جماعت اسلامی کا دھرنا پانچ روز سے جاری ہے، جبکہ کل شام 5 بجے گورنر ہاؤس پر دھرنا دیں گے مسجد خضراء سے ریلی کی شکل میں گورنر ہاؤس پہنچیں گے، گورنر سندھ وفاق کے نمائندے ہیں، اس لیے وہاں دھرنا دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version