Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی کے گرفتار شرپسندوں کے مزید ہوشربا انکشافات منظرعام آگئے

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار شرپسندوں کے مزید ہوشربا انکشافات منظر عام آگئے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج میں شریک شرپسند بلال کا کہنا تھا کہ میں دسویں جماعت کا طالب علم ہوں اور میرے والد مزدور ہیں، مجھے پی ٹی آئی والوں نے پیسوں کے بہانے دھرنے پر چلنے کو کہا۔

شرپسند بلال نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے کہا کہ مجھے دھرنے میں جا کر توڑ پھوڑ کرنی ہے اور آگ لگانی ہے، پی ٹی آئی والوں نے ہمیں وہاں پہنچا کر اکیلا چھوڑ دیا۔

شرپسند نواب علی کے مطابق ہمیں دھوکے سے اور پیسوں کا لالچ دے کر پی ٹی آئی والوں نے آگ لگانے کا کہا۔

شرپسند عمر کا کہنا تھا کہ میں جب دھرنے والی جگہ پہنچا تو وہاں گاڑیوں میں بڑے بڑے پتھر اور پیٹرول بم موجود تھے، پھر پی ٹی آئی والوں کی جانب سے سرکاری املاک کو تباہ کرنے کا کہا گیا۔

شرپسند فرمان الله نے بتایا کہ مجھے پی ٹی آئی کے لیڈر نے ڈنڈے اور پتھر مارنے کا کہا، جب پولیس آئی تو تمام قائیدین بھاگ گئے اور ہمیں اکیلا چھوڑ دیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version