وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ ڈیٹا قدرتی آفات سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق سیٹلائٹ ڈیٹا اہمیت رکھتا ہے، سیٹلائٹ ڈیٹا قدرتی آفات سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ ڈیٹا گلگت بلتستان میں گلیشیئرز کے پگھلنے کا بتاتا ہے، پاکستان میں 38 فیصد آبادی کی ڈیٹا تک رسائی نہیں، ڈیٹا انسانی زندگیوں کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 2022 کے سیلاب میں متاثرہ خاندانوں کا ڈیٹا بہت مددگار ثابت ہوا، 38 فیصد پاکستانی ڈیجیٹل دنیا سے منسلک ہیں، 2027 تک ڈیجیٹل کاروبار کو مزید بڑھانے کا ہدف ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ 2027 تک نوجوان نسل کو ڈیجیٹل کاروبار میں لانا ہے، ڈیجیٹل انقلاب برپا ہو چکا، اس میں ترقی کا ایندھن ڈیٹا ہے، زراعت میں ڈیجیٹل طریقہ متعارف کرا کر پیداوار میں اضافہ کیا جائے گا۔
