Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاہوربار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخاباب، پولنگ کا عمل شروع

لاہوربار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخاباب آج ہونے جارہے ہیں جس کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

وکلا ووٹرز بائیو میٹرک طریقے سے اپنا ووٹ کاسٹ کررہے ہیں، جبکہ پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

 14 ہزار 712 رجسٹرڈ وکلاء ووٹرز بائیو میٹرک طریقے سے اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے، جبکہ انتخابی عمل کی نگرانی الیکشن بورڈ کے چیئرمین عمران مسعود کررہے ہیں۔

11 نشستوں پر 34 امیدواروں کے درمیان سخت مقابلے کا امکان، جبکہ صدر کی ایک نشست پر 4 امیدوار مدم قابل ہیں، صدر کی نشست پرعرفان حیات باجوہ، مبشر رحمان چودھری، ادیب اسلم بھنڈر اور میاں فیض علی مدمقابل ہیں۔

نائب صدر کی نشست پر 9، سیکرٹری کی سیٹ پر 6 امیدوار مد مقابل ہیں، انتخابی عمل سرانجام دینے کےلیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version