Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک کے دفاع کے لیے افواجِ پاکستان کی قربانیاں قابلِ ستائش ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کے دفاع کے لیے افواجِ پاکستان کی قربانیاں قابلِ ستائش ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی تعلیم کے حوالے سے مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، خواتین کی تعلیم سے متعلق بہترین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، 22.8 ملین بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، او آئی سی، دیگر ممالک کے وزرائے تعلیم نے کانفرنس میں شرکت کی، پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازیں شروع ہوگئیں، چند روز پہلے پیرس کے لیے پی آئی اے کا پہلا جہاز گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی بحالی پر پوری کابینہ مبارکباد کی مستحق ہے، امید ہے جلد برطانیہ کے لیے پی آئی اے کی پروازیں جائیں گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ کرم میں حالات معمول پر آرہے ہیں، کرم میں مورچے مسمار کیے جارہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فتنہ الخوارج کے خلاف دن رات کارروائیاں ہورہی ہیں، 2018 جیسے پرامن حالات واپس لے کر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجگور کے مقام پر پاک ایران نئی سرحد کراسنگ کا آغاز ہوگیا، نئی پاک ایران سرحد کراسنگ سے تجارتی تعاون بڑھے گا، امید ہے تمام اسٹیک ہولڈرز کرم میں امن بحال رکھیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افواج پاکستان فتنہ الخوارج کے خلاف نبردآزما ہیں، ملک کے دفاع کے لیے افواجِ پاکستان کی قربانیاں قابلِ ستائش ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version