اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج صبح 11 بجے ہوگا۔
اجلاس میں وفاقی کابینہ 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی جبکہ پی ٹی آئی دور میں پی آئی اے ہوا بازوں سے متعلق بیان کی رپورٹ پر بھی غور ہوگا۔
وفاقی کابینہ مڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹوچارٹر کی منظوری دے گی۔
وزارت تجارت کی سفارش پر ٹیرف ریٹ کوٹے کی تقسیم کی سمری ایجنڈے میں شامل ہے۔
ایکس سروس مینز کیلئے وزیراعظم پیکیج کے تحت سروس ڈیوز کی ادائیگی شامل ہے۔
دارالحکومت میں خصوصی عدالتوں کے قیام کی سمری بھی ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ احتساب عدالت نمبر 3 کی تشکیل نو کی سمری پر بھی غور کیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔
کابینہ قومی ادارہ صحت اسلام آباد کے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کی منظوری دے گی۔
دارالحکومت میں میڈیکل تعلیم کیلئے سیٹس کے کوٹے میں رد و بدل پر غور ہوگا۔
پاکستان کسٹم، آذربائیجان اسٹیٹ کسٹمز کمیٹی کے درمیان معاہدے کی منظوری شامل ہے۔
ریاستی ملکیتی ادارہ جات کمیٹی کے 17 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق بھی شامل ہے۔
اس کے علاوہ سی سی ایل سی کے 22 جنوری کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔
