Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی، ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی زیر صدارت کرائم میٹنگ، افسران کو اہم ہدایات

کراچی میں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی صدارت میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور برانچ انچارجز ڈسٹرکٹ سینٹرل نے شرکت کی۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے میٹنگ کے دوران افسران بالا کے احکامات پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایات جاری کی۔ انہوں نے ایس ایچ اوز کی گزشتہ ایک ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اسٹریٹ کرائم سمیت وھیکیولر کرائم پر اپڈیٹ لی۔

ایس ایس پی نے ایس ایچ اوز کو ہدایت دی کہ وہ ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور وھیکیولر کرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں۔

مزید برآں، ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے 3 فروری سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے حوالے سے افسران کو فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت بھی دی، تاکہ مہم کے دوران عوام کی حفاظت اور سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version