Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

زرعی شعبہ معیشت میں زیادہ حصہ دار ہے لیکن ٹیکس میں اس کا حصہ کم ہے، وزیر خزانہ

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ زرعی شعبہ معیشت میں زیادہ حصہ دار ہے لیکن ٹیکس میں اس کا حصہ کم ہے۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے ریٹل بزنس کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے زرمبادلہ کے ذخائر بہتر کیے ہیں، شرح سود میں مسلسل کمی ہوئی ہے، جبکہ ملک کی معیشت درست سمت بڑھ رہی ہے۔

 محمد اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم معیشت کا رخ موڑنے کے لیے متحرک رہتے ہیں، پاکستان سمت ملٹی لیٹرل اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے، حکومت معیشت کے عارضی نہیں بلکہ مستحکم فروغ کےلیے کوشاں ہے۔

وزیرخزانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ معاشی اصلاحات پر سختی سے عمل درآمد کر رہے ہیں، کسٹم کا نظام کئی دنوں سے کم کرکے 18 گھنٹے پر لائے ہیں، اور کسٹم کلیئرنس کے لیے رکاوٹیں دور کی ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس اصلاحات میں جدت کے لیے ٹرانس فارمیشن کر رہے ہیں، سرکاری اداروں کی اصلاحات پر رائٹ سائزنگ کررہے ہیں۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ سرکاری اداروں کی اصلاحات کی رائٹ سائزنگ پی ٹی آئی دور میں شروع ہوئی، پی ٹی آئی کے دور میں ڈاکٹر عشرت حسین نے اصلاحات پر بہترین کام کیا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے پر جو بوجھ آیا ہے، اس کا اندازہ ہے، مسلسل تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس لینا مسئلے کا حل نہیں، باقی شعبہ جات کو بھی ٹیکس آمدن میں حصہ ڈالنا ہوگا۔

وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ ریٹل سیکٹر معیشت میں بڑا حصہ رکھتا ہے لیکن ٹیکس میں کم ہے، ٹیکس کی چوری میں سخت فیصلے کریں گے، مسلسل ٹیکس چوری سے امور حکومت نہیں چلایا جاسکتا ہے۔

محمد اورنگزیب نے مزید یہ بھی کہا کہ سیلز ٹیکس کی چوری اور  جعلی انوائس اب قابل قبول نہیں ہوگی، کاروباری طبقے کی بجٹ تجاویز ابھی سے وصول کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version