ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے چھٹے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 438 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 57 ہزار 201 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کی کمی سے 2857 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 10 روپے کی کمی کے ساتھ 3 ہزار 240 روپے ہوگئی۔



















