شہر قائد میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم گرم اورمرطوب رہنے کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں وقفے وقفے سے تیزہوائیں چل سکتی ہیں، جبکہ زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 37 تا 38 ڈگری سینٹی گریڈتک رہنےکاامکان ہے۔
شہر قائد میں کم سےکم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوامیں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر قائد میں اس وقت 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوا چل رہی ہے، شہر کا مطلع صاف رہے گا تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔


















