Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شعبہ صحت میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے کیلئے پُرعزم ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت شعبہ صحت میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے کے لیے پُرعزم ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے عالمی یوم صحت پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ سب کے لیے صحت اور فلاح وبہبود کے اپنے قومی عزم کی توثیق کرتے ہیں، اس سال کی تھیم ’’صحت مند آغاز، امید افزا مستقبل‘‘ ہے، تھیم زچگی اور نوزائیدہ بچوں کی صحت کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماؤں اور بچوں کی صحت، صحت مند خاندانوں اور ایک پُرامید قوم کی بنیاد ہے، ماؤں اوربچوں کی صحت روشن مستقبل کی ضمانت فراہم کرتی ہے، پاکستان نے ماں اور بچے کی صحت کے میدان میں قابل ذکر پیشرفت کی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت شعبہ صحت میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے کے لیے پُرعزم ہے، آئیے عالمی یوم صحت پر مربوط اور کثیر شعبہ جات کی ضرورت کا اعادہ کریں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ حکومت کا ہدف ہے کہ ہر فرد کو معیاری صحت کی سہولیات میسر ہوں، تربیت یافتہ عملہ، محفوظ علاج، ضروری ادویات بروقت اور بغیرمالی رکاوٹ فراہم ہوں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version