ملک میں سونے کی قیمت میں اب تک کا سب سے بڑا اضافہ ریکارڈ، مقامی سونے کی مارکیٹ میں قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 10 ہزار روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ان دنوں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، نئے کاروباری ہفتے کے پانچویں روز سونے کی قیمت میں سب سے بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 10 ہزار روپے کے بہت بڑے اضافے سے 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے سے تاریخی اور نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت 8573 روپے کے بڑے اضافے سے 2 لاکھ 90 ہزار 466 روہے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 100 ڈالرز کے ریکارڈ اضافے کے بعد 3218 فی اونس کی تاریخی سطح پر آگئی، جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3234 روپے پر مستحکم رہی۔



















