Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاہور: واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب، شہریوں کا جوش و جذبہ دیدنی

واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل تھی۔

موقع پر شرکاء کا جوش و جذبہ دیدنی تھا اور فضاء میں “پاکستان زندہ باد” اور “تکبیر” کے نعرے گونجتے رہے۔

تقریب کے دوران جیوے جیوے پاکستان کے نعرے بھی لگائے گئے، جس میں شرکاء نے پرجوش انداز میں پاکستان کی حب الوطنی کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: واہگہ بارڈر کے راستے پانچ سوسکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

اس موقع پر مفتی عبدالرحیم نے ایک بیان میں کہا کہ وہ پاکستان کے دفاع میں پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں اور تحقیقات کے بغیر پاکستان پر الزامات لگانا درست نہیں۔

مفتی عبدالرحیم نے مزید کہا کہ اسلام میں کسی بے گناہ کی جان لینا ہرگز جائز نہیں۔ انہوں نے پاک بھارت تنازعات کے حل کے لیے تیسرے فریق کو شامل کرنے کی تجویز بھی دی۔

 ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی خطے کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

مفتی طارق مسعود نے مودی کی دھمکیوں کو محض گیدڑ بھبکیاں قرار دیا اور کہا کہ اگر جنگ چھڑی تو پاکستان کا جواب سخت اور منہ توڑ ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version