پنجاب بھرمیں بارش اور آندھی،مختلف حادثات میں8 افراد جاں بحق، 27 زخمی ہوگئے۔بعض افراد کی حالات تشویشناک ہے جنہیں اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔
ننکانہ صاحب،ابدالی یوسف والاواربٹن روڈاورکالونی نہرجڑانوالہ روڈپر دیوار گرنے سے 2افراد زخمی ہوگئے۔
گوجرانوالہ،پھمے سوراں نوشہرہ ورکاں میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ شناخت25سالہ حضیرہ کے نام سے ہوئی۔
بالے والی گاؤں نندی پور کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔جس کی شناخت 20سالہ زین کے نام سے ہوئی۔
نواں پنڈ نزد ملہی چوک کے قریب کمرے کی چھت گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا۔
قصور،مان سنگھ والامیں دیوار گرنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ کوٹ فتح باز خان میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے 3افراد زخمی ہوئے۔
شیخوپورہ،خان پورگاؤں میں دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔شناخت 10سالہ ساحر کے نام سے ہوئی۔
شیخوپورہ،کوٹ عبدالمالک میں دیوار گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا۔ کٹھالا ورکاں مریدکے دیوار گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا۔
شیخوپورہ،چھپہ مناراں گاؤں حافظ آبا د روڈ پر چھت گرنے سے2افراد زخمی ہوئے۔سلمان سویٹ سیم پل کے قریب فلیکس بورڈ گرنے سے2افراد زخمی ہوگئے۔
لاہور، احمد ٹاؤن داروغے والا میں گھر کی چھت گرنے سے 2افراد جاں بحق ہوگئے۔ایک شخص زخمی،جاں بحق ہونے والوں میں 25سالہ عظمیٰ اور7ماہ کی علینہ شامل ہے۔
شیرا کوٹ ماسٹر اڈہ عبداللہ شادی ہال کے قریب دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔2زخمی ہوگئے۔ جاں بحق شخص کی شناخت 50سالہ شاہد کے نام سے ہوئی۔
کٹار بند روڈ پر دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔جس کی شناخت 25سالہ شکیل کے نام سے ہوئی۔
ین سکھ چوک حضرت علی روڈ پر دیوار گرنے سے ایک شخص زخمی ہوئے۔شاہدرہ ٹاؤن پنڈی قبرستان کے قریب دیوار گرنے سے 3افراد زخمی ہوئے۔
پیکوروڈ پائپ سٹاپ پرسر پر پتھر لگنے سے ایک شخص زخمی ہوا۔انفنٹری روڈ دھرم پورہ میں دیوار گرنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
واضح رہے کہ 26 جون سے ابتک بارش اورآندھی کے دوران 24 جاں بحق،94 زخمی ہو چکے۔
