پی ٹی آئی 5 اگست کو احتجاج نہیں کرے گی۔ خلیل طاہر سندھونے پروگرام ’’بول رپورٹس ود بتول راجپوت‘‘ میں کہاہے کہ پی ٹی آئی والے ہمارے ساتھ 5 اگست کو یوم احتجاج منائیں۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہاکہ ریاست مخالف اقدامات کی وجہ سے پی ٹی آئی کی مشکلات بڑھ رہی ہیں۔ ان کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی میں اب تک 19 گروپ بن چکے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی میں اب تک 19گروپ بن چکےہیں۔ ان کا کہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا باپ سے ملنے آنا ان کا حق ہے۔
خلیل طاہرسندھونے کہاکہ آئین پاکستان کے خلاف کوئی بات کرے گا تو ایکشن ہوگا۔ ان کہناتھاکہ 5 اگست کو کسی نے نہیں نکلنا جن کے بچے جیلوں میں ہیں وہ انہیں کوس رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پنجاب اسمبلی میں ہمارے رکن کو مکا مارنے سے احتجاج شروع نہیں ہوجاتا۔


















