Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی اونچی اڑان، قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر

کراچی: سونے کی قیمت میں گزشتہ روز استحکام کے بعد ملک  بھر میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار700 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت  4700 روپے اضافے سے 3  لاکھ 91 ہزارروپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: مالی سال 2024-25 میں سونے کی قیمتوں میں ہوش اُڑا دینے والا اضافہ

اس کے علاوہ 10 گرام سونےکی  قیمت 4030 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 35 ہزار219 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں 49 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 3692 ڈالر پرپہنچ گیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version