وفاقی حکومت نے راؤ عبدالکریم کو انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے عہدے پر تعینات کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
راؤ عبدالکریم پولیس سروس آف پاکستان کے 24 ویں کامن سے تعلق رکھتے ہیں اور انتہائی پروفیشنل و تجربہ کار افسر مانے جاتے ہیں۔ وہ اس سے قبل ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
راؤ عبدالکریم نے اپنے کیریئر میں ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی، کمانڈنٹ پی سی، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب، آر پی او گوجرانوالا، ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن جیسے اہم عہدے سنبھالے۔
ان کا تعلق نواب شاہ سے ہے اور انہوں نے 1996 میں اے ایس پی پولیس سروس پاکستان کے طور پر شمولیت اختیار کی۔ وہ بطور اے ایس پی یو ٹی سکھر، ایس ڈی پی او سکھر سٹی، لطیف آباد حیدر آباد، چنیوٹ، ایس پی گوجرانوالا، لاہور، شیخوپورہ، اور ڈی پی او میانوالی، قصور و جھنگ خدمات انجام دے چکے ہیں۔
راؤ عبدالکریم کی تعیناتی سے پنجاب پولیس کی پیشہ ورانہ اور موثر کارکردگی میں مزید بہتری کی توقع ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر عثمان انور کو ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ موجودہ ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے پولیس سروس کے رفعت مختار کو اسٹبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
