Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہرقائد میں گرم و خشک موسم برقرار، موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

کراچی میں اس وقت شمال مشرقی سمت سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں

شہرقائد میں گزشتہ کئی روز کی طرح آج بھی موسم گرم و خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 42فیصد ہے۔

شہرقائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 تا 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت شمال مشرقی سمت سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم شہر میں بارش کا کوئی امکان تاحال موجود نہیں ہے۔

Exit mobile version