کراچی: حکومتِ سندھ کے اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ نے رمضان المبارک کے دوران صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق پرائمری، ایلیمنٹری، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری سطح کے تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پرائمری اسکولوں میں عام دنوں کے دوران سنگل شفٹ صبح 8 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوگی، جبکہ ڈبل شفٹ میں پہلی شفٹ صبح 7:30 سے 11:30 اور دوسری شفٹ 11:45 سے 2:15 بجے تک جاری رہے گی۔
تاہم جمعہ کے روز پرائمری اسکولوں میں سنگل شفٹ صبح 8 سے 11:30، پہلی ڈبل شفٹ 7:30 سے 10:30 اور دوسری ڈبل شفٹ 11:45 سے 2:15 بجے تک ہوگی۔
اسی طرح سیکنڈری، ہائر سیکنڈری اور ایلیمنٹری اسکولوں کے لیے بھی رمضان کے اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔ عام دنوں میں سنگل شفٹ صبح 8 سے 11:30 بجے تک ہوگی، پہلی ڈبل شفٹ 7:30 سے 11:30 اور دوسری ڈبل شفٹ 11:45 سے 2:15 بجے تک ہوگی۔ جمعہ کے روز سنگل شفٹ 8 سے 11:30، پہلی ڈبل شفٹ 7:30 سے 10:30 اور دوسری ڈبل شفٹ 11:45 سے 1:15 بجے تک ہوگی۔



















