Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ کو 7 برس مکمل، فیلڈ مارشل کا علاقائی امن کیلئے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ

پاک فوج، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ ملکی خودمختاری کے دفاع کے لیے مکمل طور پر چوکس اور تیار ہیں

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ کے 7 برس مکمل ہونے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سروسز چیفس کی جانب سے قومی سلامتی اور علاقائی امن کے لیے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اپنے مشترکہ پیغام میں افواج پاکستان کی قیادت کا افسروں اور جوانوں کی جرات، پیشہ وارانہ مہارت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ  27 فروری 2019 کو آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ بھارت کی بلااشتعال جارحیت کا فیصلہ کن جواب تھا، جبکہ آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ میں  افواجِ پاکستان نے عملی تیاری اور آپریشنل برتری کا عملی مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 27 فروری: یومِ فیصلہ کن جواب، پاک فضائیہ کی جرات کی داستان

آئی ایس پی آرکے مطابق دشمن کی مزید جارحیت کو مؤثر انداز میں  روکتے ہوئے خطے میں اسٹریٹجک توازن بحال کیا گیا، پاکستان کی مسلح افواج ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

عسکری قیادت نے مزید یہ بھی کہا کہ پاک فوج، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ ملکی خودمختاری کے دفاع کے لیے مکمل طور پر چوکس اور تیار ہیں، پاکستان عالمی امن اور استحکام میں فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔

متعلقہ خبریں