سندھ کے 9 اضلاع میں آج سے میٹرک کے امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے۔
چیئرمین تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کے مطابق تعلیمی بورڈ کے زیرانتظام نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے۔
تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام لاڑکانہ ڈویژن اور ضلع دادو کے 1 لاکھ 13 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات سالانہ امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں۔
سالانہ امتحانات کے لیے 6 اضلاع میں مجموعی طور پر 195 امتحانی سینٹرز قائم اور 32 ویجیلنس ٹیم تشکیل دی گئی ہیں نقل کے روکتھام کے لیے تمام امتحانی سینٹرز کے قریب دفع 144 نافذ کی گئی ہے۔
حیدرآباد میں بھی نویں دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے آغاز ہوگیا ہے اس حوالے سے حیدرآباد کے ناظم امتحانات شکیل لغاری کا کہنا ہے کہ تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے تحت 9 اضلاع میں امتحانات کہ 304 سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میٹرک امتحانات ملتوی کرنے کے مطالبے پر ناظم امتحانات کا بیان سامنے آگیا
ناظم امتحانات کے مطابق نویں دسویں جماعت میں کل 1 لاکھ 62 ہزار طلبا و طالبات امتحانات میں حصہ لے رہے دسویں جماعت کے امتحانات میں 80 ہزار 450 طلباء و طالبات جبکہ نویں جماعت کے امتحانات میں 81 ہزار 550 طلباء و طالبات شریک ہوں گے ڈویژن بھر میں امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144 نافذ، فوٹو اسٹیٹ کی دکانیں بند رہیں گی۔
دفعہ 144 کا نفاذ کمشنر حیدرآباد فیاض عباسی نے چیئرمین تعلیمی بورڈ حیدرآباد کی درخواست پر کیا گیا ہے۔
ناظم امتحانات نے بتایا کہ امتحانات دو شفٹوں میں ہوں گے صبح ساڑھے 9 سے ساڑھے 12 بجے تک دسویں جماعت کے پیپر لیے جائیں گے جبکہ ایوننگ سیشن میں دوپہر ڈھائی سے ساڑھے پانچ بجے تک نویں جماعت کے امتحانات ہوں گے سالانہ امتحانات 17 اپریل تک جاری رہیں گے۔
تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے تحت آج سے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات لیے جا رہے ہیں نویں جماعت کا پرچہ مارننگ اور دسویں جماعت کا پرچہ ایوننگ شفٹ میں لیا جائے گا۔
میرپورخاص کے تینوں اضلاع تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپورخاص سے 69 ہزار 569 طلباء امتحانات دے رہے ہیں تینوں اضلاع میں 116 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جس میں سے 20 مراکز کو حساس قراردیا گیا ہے۔
نقل کی روک تھام کے لیے 12 سے زائد بورڈ افسران اور اساتذہ پر مشتمل ٹیمیں بنائی گئی ہیں جبکہ امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے۔
لاڑکانہ بورڈ کے زیر اہتمام جیکب آباد بھی نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات جاری ہیںلاڑکانہ بورڈ کی جانب سے ضلع بھر میں بائیس امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ سات ہزار دو سو ستائیں طلبہ وطالبات نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات دے رہے ہیں۔
لاڑکانہ بورڈ کی جانب سے کاپی کی روک تھام کے لیے ویجیلنس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اس کے باوجود نویں جماعت کا فزکس کا پرچہ وقت سے قبل آؤٹ ہوگیا تاہم امتحانی مراکز کے باہر پولیس تعینات ہے۔
