Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہرقائد میں موسم کے حوالے اہم پیش گوئی سامنے آگئی

کراچی میں اس وقت شمال مغربی سمت سے 7 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں

شہرقائد میں 4 نومبر سے راتیں خنک ہونا شروع ہوگئی ہیں تاہم دن میں بدستور گرمی برقرار رہے اور گزشتہ کئی روز کی  طرح آج بھی مطلع آج صاف، موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 23.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ہے۔

شہرقائد کا موجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33تا 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت شمال مغربی سمت سے 7 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں شہر میں آئندہ ہفتے تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے جبکہ گرم موسم کا سلسلہ 15 نومبر تک ایسے ہی جاری رہے گا۔

Exit mobile version