لاہور: سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اللہ تعالیٰ نے عظیم اعزاز سے نوازا ہے۔
مریم اورنگزیب نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ آپ کی مدبرانہ اور دور اندیش قیادت نے ایک تباہ کن جنگ کو ٹال دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاکھوں بے گناہ جانیں محفوظ رہیں، دنیا کو بڑے بحران سے بچا لیا گیا، یہ اعلیٰ ترین قیادت اور بہترین حکمرانی کی مثال ہے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے فخر کا لمحہ، اتحاد، وقار اور عزت کا مظہر ہے، دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کے لیے قابلِ فخر تاریخی موقع ہے۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایران کی قیادت نے بھی مذاکرات کو ترجیح دینے پر اعتراف کیا ہے، تباہی کے بجائے بات چیت کا راستہ اختیار کرنا دانشمندی کی علامت ہے، اللہ تعالیٰ آپ سب کو سلامت رکھے اور ہم سب پر اپنا کرم فرمائے۔



















