Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مشرق وسطیٰ جنگ کی وجہ سے درھم برہم ہو نے والا فضائی آپریشن بحال ہونے لگا

لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت کراچی اسلام آباد پشاور ملتان فیصل آباد کوئٹہ سے بھی پروازوں کی روانگی شروع ہوگئی

لاہور: ایران امریکہ اور اسرائیل جنگ کی وجہ سے درھم برہم ہو نے والا فضائی آپریشن بحال ہونے لگا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز نے اپنے فضائی آپریشن کے نئے شیڈول تیار کرنے لگے ہیں۔

 لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک بھر کے بین الاقوامی ایئرپورٹس سے خلیجی ممالک جانے اور آنے والی پروازوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور لاہور قطر ائیر ویز امارات سعودیہ کویت  عمان ائیر لائن نے بھی پروازوں کی آمد و رفت کا نیا شیڈول تیار کر لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت کراچی اسلام آباد پشاور ملتان فیصل آباد کوئٹہ سے بھی پروازوں کی روانگی شروع ہوگئی ہے۔

لاہور سے خلیجی ممالک کی جانب 27 پروازیں روانہ ہوئیں جبکہ لاہور خلیجی ممالک کی ائیر لائنز نے حج آپریشن بھی شروع کر دیا ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت کراچی اسلام آباد پشاور کوئٹہ ملتان فیصل آباد ایئرپورٹ پر عازمینِ حج کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔

لاہور سے حج پروازوں کی  روانگی کو بروقت بنانے کے لیے پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے بھی تیاریاں مکمل کرلی جس کے تحت عازمینِ حج کی پروازیں اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہونگی اس حوالے سے پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے تمام ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کو آگاہ کر دیا ہے۔

اسی طرح لاہور ایئرپورٹ پر کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر جہازوں کی لینڈنگ اور ٹیک آف اور  پارکنگ  سمیت فیولنگ کا بھی انتظام مکمل کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں