دفاعِ پاکستان کے درخشاں باب ’’معرکہ حق‘‘ کی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر’ہم ہیں بنیان المرصوص‘ کے عنوان سے ایک شاندار ٹیزر جاری کر دیا گیا، جس میں قوم اور افواجِ پاکستان کے مثالی اتحاد کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔
معرکہ حق وہ تاریخی لمحہ تھا جب پاک فوج نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا کر نئی تاریخ رقم کی۔ ایک سال قبل افواجِ پاکستان کے غازیوں نے دشمن کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا تھا۔
ایک سال گزر گیا مگر معرکہ حق کی وہ ذلت آمیز شکست دشمن آج بھی نہیں بھلا سکا ایک سال قبل دنیا نے بھی اس موقع پر پاکستان کے ناقابلِ تسخیر دفاع کا عملی مظاہرہ دیکھا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔



















