Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پروپیگنڈا کرنے والوں نےعوام کے لیے کچھ نہیں کیا منصوبےصرف کاغذوں تک محدود رہے، خواجہ آصف

وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں صوبے کی ہر شعبے میں ترقی رواں دواں ہے، وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ن لیگ کی خدمت کا سفر جاری ہے بجٹ میں شہر کے لیے مزید منصوبے آئیں گے پروپیگنڈا کرنے والوں نےعوام کے لیے کچھ نہیں کیا منصوبے صرف کاغذوں تک محدود رہے۔

خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں صوبے کی ہر شعبے میں ترقی رواں دواں ہے علامہ محمد اقبال کے گھر اور اس کے اطراف میں تزئین و آرائش کا کام کیا جا رہا ہے18  ارب روپے خطیر رقم سے رنگ روڈ کی تعمیر کی جارہی ہے جس سے مزید شاہراہیں منسلک ہونے سے شہر میں ٹریفک کے مسائل میں کمی آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ نیا ڈسٹرکٹ اسپتال میرے والد نے بنوایا تھا 60سال بعد اسپتال میں اپنا حصہ ڈالنے آئے ہیں گزشتہ دور میں ن لیگ کے شروع کیے گئے منصوبوں کو التوا کا شکار کیا گیا عوام کی سہولیات کیلئےجاری منصوبوں کوسیاسی اختلافات سےبالاترہوکرمکمل کیاجاناچاہیے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ سیالکوٹ کے عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں سیالکوٹ میں خطیر رقم خرچ کرکے ترقیاتی منصوبے شروع کیے۔

متعلقہ خبریں