Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کی سرحد پر افغان طالبان رجیم کے 4 ڈرونز مار گرائے، آئی ایس پی آر

پاکستان کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والی ہر کارروائی کو ناکام بنایا جائے گا

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ 30 جون کو افغان طالبان رجیم کی جانب سے بلوچستان کی سرحد پر چار ڈرون بھیجے گئے جنہیں سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کامیابی سے مار گرایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کی طالبان حکومت دہشت گرد عناصر کی سرپرستی ترک کرے اور ایسے اقدامات سے گریز کرے جو خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن “غضب للحق” کے تحت پاکستان کے خلاف ہر قسم کی اشتعال انگیزی کا مؤثر اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر ہونے والے ہر حملے کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ پاک افواج ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ پاکستان کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والی ہر کارروائی کو ناکام بنایا جائے گا اور قومی دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں