Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 2 دہشت گرد جہنم واصل

فتنہ الہندوستان کے ہلاک دہشتگردوں سے 6 میگزین، ایک ایس ٹی او ایس ڈیوائس، بارودرکھنے والی جیکٹ بھی برآمد کرلی گئی

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع نصیرآباد میں کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے2دہشت گرد جہنم واصل کر دیے۔

بلوچستان کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسزکواطلاع ملی  کہ 2 مسلح موٹرسائیکل سوار نصیرآباد کے قریب آرسی ڈی ہائی وے پرجا رہے تھے سیکیورٹی فورسز نے ایک دہشت گرد کو کلورٹ پل کے قریب جبکہ دوسرے کو کمپاونڈ کا محاصرہ کرکے جہنم واصل کردیا۔

 سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے ایس ایم جی،75 کلوگرام وزنی دھماکہ خیز مواد کے 2 کین،2موبائل فونز اورموٹرسائیکل قبضے میں لے لیا جبکہ فتنہ الہندوستان کے ہلاک دہشتگردوں سے 6 میگزین، ایک ایس ٹی او ایس ڈیوائس، بارودرکھنے والی جیکٹ بھی برآمد کرلی گئی۔

سیکیورٹی فورسزاوربلوچستان کے غیورعوام صوبے سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ خبریں