Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی کے باوجود عوام کو جزوی ریلیف

حکومتی اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے آئندہ ایک ہفتے تک کے لیے ہوگا

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو جزوی ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

وزارت پیٹرولیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 97 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 297 روپے 50 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 309 روپے 50 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے آئندہ ایک ہفتے تک کے لیے ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version