Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرول اور ڈیزل آج پھر مہنگا، حکومت نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

نئی قیمتوں کا اطلاق کل رات 12 بجے تک ہوگا

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا، جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 84 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔

اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 349 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 28 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 374 روپے 31 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق کل رات 12 بجے تک ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version