Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، افغان طالبان کی پوسٹوں کو نقصان

پاکستانی فورسز نے سرحد پر دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے کی کوشش کی تو افغان طالبان نے بلااشتعال فائرنگ شروع کردی

شلوزان سیکٹر میں پاک افغان سرحد پر فتنہ الخوارج کی دہشت گرد تشکیل کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، اس دوران افغان طالبان کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی، جس کا پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جواب دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے سرحد پر دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے کی کوشش کی تو افغان طالبان نے بلااشتعال فائرنگ شروع کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا اور افغان طالبان کی جارحیت کا مؤثر جواب دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام ہوگئی جبکہ افغان طالبان کی سرحدی چوکیوں کو بھی بھاری نقصان پہنچا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version