Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یومِ دفاع و شہداء؛ پاک افغان بارڈر پر تعینات پاک فوج کے بہادر سپوتوں کا قوم کے نام پیغام

ملکی دفاع کا عزم لیے پاک فوج کے بہادر بیٹے دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی مانند موجود ہیں

یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر پاک افغان بارڈر پر تعینات پاک فوج کے بہادر سپوتوں کا قوم کے نام اہم پیغام جاری کیا ہے۔ ملکی دفاع کا عزم لیے پاک فوج کے بہادر بیٹے دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی مانند موجود ہیں۔

یوم دفاع کے موقع پر لیفٹیننٹ کرنل بلال کا کہنا تھا کہ 6 ستمبر ملکی دفاع کے لیے شہداء اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔

کیپٹن سبحان نے سرحد پر ڈیوٹی کو باعثِ فخر اور وردی کو قوم کی توقعات اور اعتماد کی ذمہ داری قرار دیا جبکہ میجر عثمان کا کہنا تھا کہ 6 ستمبر کوئی عام دن نہیں بلکہ جذبۂ حب الوطنی، قومی سالمیت اور خودمختاری سے سرشار دن ہے۔

پاک فوج کے بہادر جوانوں نے خون کے آخری قطرے وردی کا حق ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاک فوج ملکی دفاع اور بقاء کیلئے ہر دم دشمن کے سامنے سینہ تان کر کھڑی ہے۔

 پاک افغان سرحد پر موجود جوانوں نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے وطن کی حفاظت کے لیے مستعد رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ خبریں